0

چکن شاورما بنانے کی ترکیب .

چکن شاورما بنانے کی ترکیب .

اجزاء

میدہ ڈھائی کپ
تیل 2 کھانے کے چمچ
چینی 1 چائے کا چمچ
نمک 1 چائے کا چمچ
نیم گرم پانی حسبِ ضرورت

چکن میرینیشن کے اجزاء:

چکن500 گرام
لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ
کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
گر م مصالحہ 1چائے کا چمچ
ادرک لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچ
لیموں کا رس 1کھانے کا چمچ
دہی 2 کھانے کا چمچ

سلاد بنانے کے اجزا:

سلاد پتہ آدھا کپ
کھیرا آدھا کپ
ہرا دھنیا چوتھائی کپ
نمک حسبِ ضرورت
سرکہ دو کھانے کے چمچ
پانی ایک چوتھائی کپ

ڈو بنانے کی ترکیب:

ایک برتن میں میدہ لیں اس میں کھانے کا تیل ، چینی، نمک، ایسٹ ڈال کر ملا لیں اب اس میں نیم گرم پانی ڈال کر گوندھ لیں۔ اب اس کو ڈھک کر ایک سے دو گھنٹہ رکھ دیں۔ اب اس کے بیڑے بنا لیں اور بیل لیں اب اس کو پکا لیں۔

چکن تیار کرنے کی ترکیب:

ایک برتن میں چکن لیں اس میں ادرک لہسن پیسٹ ، دہی، بار بی کیو سوس، نمک، زیرہ، کالی مرچ، لال مرچ، لیموں کا رس ڈال کر دو گھنٹے میرینیٹ کر لیں، اب اس کو پین میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈال کر فرائی کر لیں۔

سلاد بنانے کا طریقہ:

ایک برتن میں سلاد پتہ، کھیرا، گاجر، ہرا دھنیا، سرکہ، نمک،پانی ڈال کر ملا لیں۔ سوس بنانے کا طریقہ: ایک برتن میں مایونیز، دہین، کالی مرچ، سفید مرچ، لہسن ڈال کر ملا لیں۔
پکانے کا وقت :40 Minutes

نوڈلزپزا بنانے کی ترکیب.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں