0

چپلی کباب بنانے کا نسخہ.

چپلی کباب بنانے کا نسخہ.

چپلی کباب اجزاء
بیف قیمہ ایک کلو
سفید زیرہ کُٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
دھنیاکُٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
ہری مرچ چار عدد
ٹما ٹر تین عدد
لال مرچ تین چمچ
ہرا دھنیا تین کھانے کے چمچ
انار دانا ڈیڑھ کھانے کے چمچ
ادرک دوچائے کا چمچ
کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
پیاز آدھی
انڈے دو عدد
مکئی کا آٹا چھ کھانے کے چمچ
آئل حسبِ ضرورت

چپلی کباب ترکیب
ایک برتن میں قیمہ، نمک، زیرہ،دھنیا، ہری مرچ،ٹماٹر، لال مرچ کُٹی ہوئی،ہرا دھنیا، اناردانا،پودینہ،ادرک، کالی مرچ،پیاز،انڈے،مکئی کا آٹا ڈال کر اچھی طرح ملا لیں اور کباب بنا لیں۔پھر ایک برتن آئل ڈال کر فرائی کر لیں۔آپکے مزے دار چپلی کباب تیار ہیں۔
پکانے کا وقت: 50 منٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں