0

پھٹی ہوئی ایڑیاں اور اس کا علاج.ایسا کمال کا نسخہ جس کے نتائج دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے

پھٹی ہوئی ایڑیاں اور اس کا علاج.

پھٹی ہوئی ایڑیاں سب سے عام مسئلہ ہے ۔یہ بہت تکلیف دہ ہے اور سب ہی کو درپیش ہے سردیوں میں شدید ہوتاہے۔
اگر آپ اس مسئلے سے دو چار ہیں تو خصوصی توجہ اپنے پیروں کی طرف لگانی چاہیے یہاں کچھ نکات ہیں.
جو گھر میں پھٹی ہوئی ایڑیوں سے چھٹکارا پانے کے لیے دئیے گئے ہیں ۔

ننگے پاؤں چلنے سے گریز کریں:
اپنے پیروں کو صاف اور گندگی سے پاک رکھیں۔باقاعدگی سے مساج کریں۔
اپنی ایڑیوں کے لیے ناریل کا تیل استعمال کریں۔اچھے نتائج کے لیے کریم لگانے کے بعد روئی کے موزے پہنیں۔
کیلا:
کیلا اپنی نمی بخش خصوصیات کے لیے مشہور ہے۔ایک کیلے کا پیسٹ بنا کر پھٹی ایڑیوں پر لگائیں۔
اسے 10سے15منٹ تک رہنے دیں۔
پھر اپنے پاؤں کو 5منٹ کے لیے ٹھنڈے پانی میں بھگو دیں ۔
نرم اور ہموار ایڑیوں کی بحالی کے لیے روزانہ کچھ ہفتوں تک یہ عمل کریں۔
زیتون کا تیل:
زیتون کا تیل پاؤں کے لیے بہت اچھا ہے۔اسے روئی کی مدد سے پیروں پر لگائیں۔زیتون کے تیل میں لیموں کارس اور تھوڑی مقدار میں پانی ملا دیں۔بوتل میں یہ سب ڈال دیں ۔ایڑیوں کے لیے یہ بہت مفید ہے۔
سمندر کا نمک:
سمندری نمک پاؤں کے لیے اچھا ہے۔ٹب میں پانی لیں اور سمندری نمک ڈالیں۔اس میں پاؤں بھگو دیں۔اپنے پاؤں کو اچھی طرح رگڑیں۔کریم لگائیں بہتر نتائج کے لیے موزے پہنیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں