0

خوبصورت بالوں کے لئے قدرتی ترکیبیں.ایسا کمال کا نسخہ جس کے نتائج دیکھنے کے بعد آپ حیران رہ جائیں گے

خوبصورت بالوں کے لئے قدرتی ترکیبیں.خوبصورت بال اب خواب نہیں

دراصل خواتین کی خوبصورتی ان کے لمبے گھنے اور صحت مند بالوں سے ہیں تمام خواتین کی خواہش ہوتی ہیں کہ بال لمبے اور خوبصورت ہوں اور وہ سب کی توجہ کا مرکز بنیں .
ان طریقوں کی بات کر لیتے ہیں ،جن پر عمل کرکے آپ اپنے بالوں کو لمبا اور گھنا بنا سکتی ہیں.

بالوں کو تراشنا
بالوں کو جلدی لمبا کرنے اور صحت مند بنانے کے لئے ضروری ہے کہ بالوں کی باقاعدگی سے قلم سازی کی جائے ،یعنی بالوں کو آدھے سے ایک انچ تک ترشوایا جائے

تیل کا استعمال
تیل کا استعمال بھی بال لمبے اور گھنے کرنے میں مدد کرتاہے ۔شیمپو کرنے سے دو گھنٹے پہلے تیل کا استعمال ضروری ہے ۔اس کے لئے بادام کا تیل، زیتون کا تیل، کھوپرے کا تیل اور سرسوں کا تیل بہترین ہیں ،جو بالوں کی نشوونما میں مدد کرتے ہیں ۔

انڈہ
بالوں کی بنیادی ضرورت پروٹین ہے ،جس پر ان کی خوبصورتی کا انحصار ہوتاہے ۔پروٹین کے لئے ضروری ہے کہ انڈے کو اپنی غذا میں شامل کریں کیونکہ انڈہ کھانے سے جسم میں پروٹین کی مقدار بڑھتی ہے جوکہ خالص اور قدرتی طور پر پروٹین سے بھر پورہوتاہے، جس سے بال لمبے اور گنے ہوتے ہیں ۔

گاجر کا جوس
گاجر کا جوس تیزی سے بالوں کی قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں لمبا ہونے میں مدد دیتا ہے ۔اس کی وجہ سے جسم میں ٹشوز تیزی سے بڑھتے ہیں ۔جسم میں وٹامن اے کی مقدار سیلز کو بڑھنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

چہرے کی جلد کو ٹائٹ کرنے کے لیے انڈے کا ماسک بنانے کا آسان طریقہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں